پاکستانی برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں موجودہ کم ترین ٹیرف سے فائدہ اٹھائیں محمد حنیف چنا

یہ امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو گہرے زیادہ نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل کرنے کا صحیح وقت ہے شیخ امتیاز حسین

پاکستانی برآمد کنندگان امریکی مارکیٹ میں موجودہ کم ترین ٹیرف سے فائدہ اٹھائیں محمد حنیف چنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے زیراہتمام پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل کی جانب سے "امریکی ڈیوٹی اسٹرکچر سے پاکستانی برآمدات میں اضافہ" کے موضوع پر ایک اہم ویبینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی مارکیٹ میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کے لیے موجود مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ویبینار کی صدارت چیئرمین پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل ایف پی سی سی آئی شیخ امتیاز حسین نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر محمد حنیف چنا، وزیرِ تجارت و سرمایہ کاری، پاکستانی سفارتخانہ امریکہ نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے امریکا ایک نہایت اہم تجارتی شراکت دار ہے موجودہ وقت امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات کو گہرے اور زیادہ نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل کرنے کا بہترین موقع ہے ہم مواقع کو معاہدوں اور شراکت داری کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی پاکستانی برآمدکنندگان کو امریکی مارکیٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو برآمدات کے میدان میں ایک نمایاں مقام دلا کر ایکسپورٹ پاور ہاوس بنایا جائے چیئرمین شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ پاکستان یو ایس اے بزنس کونسل اور پاکستانی سفارتخانہ امریکہ باہمی تعاون سے ایسی پالیسیوں پر کام جاری رکھیں گے جو برآمدات میں اضافے، کاروباری استعداد میں بہتری اور پائیدار معاشی ترقی کا باعث بنیںشرکاءنے ویبینار کے انعقاد کو ایک مثبت اور عملی قدم قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کو برآمدات کے میدان میں عالمی سطح پر ایک مضبوط اور مستحکم مقام دلانے کے لیے اجتماعی کاوشیں جاری رکھی جائیں گی جس کے لئے عنقریب اعلیٰ تجارتی وفد ایف پی سی سی آئی کی جانب سے امریکہ کا دورہ کرے گا تا کہ نئی مصنوعات کے لئے امریکہ کی تجارتی منڈی کا جائزہ لیا جا سکے جبکہ دورے کے موقع پر تجارتی معاہدے بھی کئے جا ئیں گے مہمانِ خصوصی محمد حنیف چنانے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان کو امریکی مارکیٹ میں موجود ڈیوٹی فری سہولتوں اور ٹیرف رعایتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے یہ قومی اقتصادی ترقی کے لیے ایک منفرد موقع ہے انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک منفرد مسابقتی فائدہ ہے جو کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب سفارتی و تجارتی مذاکرات کا نتیجہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے علاقائی حریفوں کو زیادہ محصولات کا سامنا ہے، اس لیے پاکستانی برآمدکنندگان کے پاس امریکی مارکیٹ میں اپنی جگہ مستحکم کرنے کا سنہری موقع ہے، خصوصاً ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان، جواہرات اور سرجیکل آلات کے شعبوں میں محمد حنیف چنا نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی کاروباری اداروں کو اپنی برآمدی حکمتِ عملی میں ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر توجہ دینی چاہیے تاکہ عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ امریکہ میں موجود تجارتی و سرمایہ کاری سیکشن پاکستانی کاروباری طبقے کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا، تاکہ B2B روابط کو فروغ دیا جا سکے اور امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ طویل المدتی تجارتی شراکت داری قائم کی جا سکے.