ان نمبروں کے صارفین کے پتے سمیت تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں
لاہور: پولیس نے جناح ہاؤس پر حملے کے وقت استعمال ہونےو الے موبائل فون نمبر ٹریک کرکے صارفین کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
پولیس کے ذرائع کے مطابق جناح ہاؤس پر حملے کےو قت عمارت کے اندر اور اردگرد استعمال ہونے والے 35 موبائل فون نمبرز جیوفینسنگ کی مدد سے ٹریک کرلیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہنا ہے کہ موباٸل نمبرز کا کالز ڈیٹا بھی اکٹھا کر لیا گیا ہے، یہ موبائل فون صارفین حملے کے وقت کئی گھنٹے جناح ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کے قریب موجود رہے۔
پولیس کے مطابق ان نمبروں کے صارفین کے پتے سمیت تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کی سیاسی وابستگی پی ٹی آئی سے ہے۔
0 تبصرے