ایم پی اے سید شارق جمال اور فہد شفیق عالمی یوتھ کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ملائیشیا روانہ

نوجوانوں کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی جیسے عالمی مسائل پر بھرپور آواز بلند کریں گے

ایم پی اے سید شارق جمال اور فہد شفیق عالمی یوتھ کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ملائیشیا روانہ

کراچی (پ ر) ایم پی اے سید شارق جمال اور وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق چوتھی عالمی یوتھ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے کوالالمپور، ملائیشیا روانہ ہوگئے۔ یہ عالمی کانفرنس نوجوان قیادت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم سمجھی جاتی ہے، جہاں دنیا بھر کے نمائندے موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز پر اپنے خیالات اور تجاویز پیش کرتے ہیں۔ پاکستانی وفد کی اس کانفرنس میں شمولیت کو نوجوانوں کے لیے امید کی کرن قرار دیا جارہا ہے۔ ایم پی اے سید شارق جمال اور فہد شفیق اس موقع پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نوجوانوں کو بااختیار بنانے، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر بھرپور بات کریں گے۔ پاکستان کی اس بین الاقوامی فورم میں شرکت اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ ملک اس وقت خطے میں سب سے بڑی نوجوان آبادی کا حامل ہے۔ ماہرین کے مطابق، پاکستان کے نوجوان عالمی سطح پر مثبت کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، اور اس کانفرنس میں ان کی شمولیت دنیا کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان نہ صرف اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہے بلکہ عالمی مسائل کے حل میں بھی فعال کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان کے نوجوانوں کی شمولیت نہ صرف ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرے گی بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر مستقبل کی راہیں بھی کھولے گی۔ اس طرح کے اقدامات پاکستان کو ترقی یافتہ اور پُرامن دنیا کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی طرف ایک اہم قدم ثابت ہوں گے۔