نارتھ کراچی سیکٹر 5E میں مچھروں کی بہتات سے ملیریا اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماریوں نے جنم لے لیا، شہری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)بارشیں ختم ہوگئیں مگر بہتے گٹروں کے مسئلہ حل نہ ہوسکانارتھ کراچی سیکٹر 5E میں بہتے گٹروں کی وجہ سے مرکزی لنک روڈ تباہ ہو گئی ہے۔اور مچھروں کی بہتات سے ملیریا ، ڈینگی اور ڈائیریا جیسی خطرناک بیماریوں نے جنم لے لیا۔ جس کی وجہ سے سیکٹر 5E کی مرکزی لنک سڑک شدید نقصان کا شکار ہو چکی ہے۔مرکزی لنک روڈ بلاک5 سیکٹر 5E میں بہتے گٹروں کی جانچ پڑتال کرنے کے لیے نہ سنکشن مشین لگائی گئی نہ ہی راڈنگ مشین سے گٹروں کو کھولنے کی کوشش کی گئی۔ یہاں سیوریج لائن کے بند ہونے کی وجہ سے گٹروں کا پانی باہر آگیا جس کے باعث گٹر کا گندہ پانی مرکزی لنک روڈ پر پھیل گیااورسڑک پر گڑھے پڑ گئے جس سے شہریوں کی روزمر ہ کی آمدورفت شدید متاثر ہوگئی۔ مقامی رہائشیوں نے کہا کہ میئر کراچی مرتضی وہاب اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی فل فور کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ایکس ای این آفیسرنارتھ کراچی اور سب انجینئرنارتھ کراچی سیکٹر 5E کو احکامات جاری کر یںکہ یہاں پرسنکشن مشین اور راڈنگ مشین سے بھی کوشش کی جائے اور ساتھ ساتھ ان سے انسپیکشن رپورٹ بھی طلب کی جائے تاکہ علاقہ مکین کے لیے اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جا ئے اور علاقے
0 تبصرے