پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں امن کا ضامن، اسد عثمانی

پاک سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں امن کا ضامن، اسد عثمانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )مسلم لیگ (ن )سندھ کے میڈیا کو آرڈینیٹر اسد عثمانی نے پاک سعودی عرب تاریخ ساز دفاعی معاہدے پراہل وطن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دفاعی معاہدے کے مشرق وسطیٰ بالخصوص اور خطے میں بالعموم انتہائی مثبت سفارتی اور دفاعی سطح پر روابط کو فروغ ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک سعودی عرب تاریخی معاہدے کی خوشی میں مسلم لیگ (ن )کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کے موقع پر خصوصی گفتگو میں کیا اسد عثمانی نے کہا کہ حرمین شریفین میں معاہدے کے تحت 50 ہزار افواج پاکستان کے جوان مکہ اور مدینہ کی سیکیورٹی کے لیے تعینات ہوں گے مکہ اور مدینہ امت مسلمہ کے دل کے قریب شہر ہیں جن کی عظمت و احترام اور حفاظت مسلمانوں کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے دونوں مقدس شہروں کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کی خدمات سے دونوں اسلامی برادر ممالک کے سفارتی تعلقات میں نا صرف اضافہ ہوگا بلکہ دونوں ممالک کی دوستی کو مزید فروغ حاصل ہوگا اس تاریخی معاہدے میں سپہ سالار افواج پاکستان فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر ،وزیراعظم میاں شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد کا کردار قابل تحسین اور قابل ستائش ہے اس موقع پر مسلم لیگ نون کے رہنما ریحان شیخ،حبیب الرحمن،میاں خالدرفیق اورسینیئر فوٹو جرنلسٹ لیئق عالم نواب بھی موجود تھے۔