پولیس سرجن کے مطابق پوسٹ مارٹم میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں
کراچی: لانڈھی میں 6 روز سے لاپتا والدین کا اکلوتا بیٹا زیادتی کے بعد قتل، بوری بند لاش برآمد
کراچی .کے علاقے لانڈھی میں 6 روز سے لاپتا 7 سالہ بچے کی لاش کچرا کنڈی سے مل گئی، سعد والدین کی اکلوتی اولاد تھی، اہل خانہ بچےکی جدائی پر غم سے نڈھال ہیں، پولیس سرجن کے مطابق پوسٹ مارٹم میں زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
لانڈھی کا رہائشی 7 سالہ سعد علی 18 ستمبر کو گھر سے چیز لینے کے لیے نکلا تھا اور اس کے بعد واپس نہیں آیا، اہل خانہ نے بچے کو بہت تلاش کیا، اور گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کرایا۔
پیر کی رات لانڈھی نمبر 6 لعل مزار کے علاقے میں گھر کے قریب واقع کچرا کنڈی سے بچی کی لاش ملی تھی، سعد والدین کی اکلوتی اولاد تھا، واقعہ پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔
اہل محلہ نے بتایا کہ سعد 20 روپے لے کر چیز لینے نکلا تھا، اس کے بعد واپس نہیں آیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش 5 سے 6 دن پرانی ہے، موت کی وجوہات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ طارق7 سالہ سعد علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔
پولیس سرجن کے مطابق بچے کی موت سر پر وزنی چیز سے چوٹ لگنے کے باعث ہوئی، بچے کے مختلف اعضا کے سیمپل لے کے کیمیائی تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔
پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا ہے، لواحقین کے مطابق 7 سالہ سعد علی کی تدفین بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں ماہ قیوم آباد کے علاقے میں 100 سے زائد بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے شربت فروش کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے عدالت میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک ایک بچی کو کئی کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بناچکا ہے
0 تبصرے