کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے اسکیم 36 گلستان جوہر بلاک 1 میں مبينه غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار شروع ہو گئی جبکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا رہائشیوں کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف SBCA اور دیگر اداروں سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے اورعلاقہ مکینوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کو ایک اور درخواست جمع کراتے ہوئے پلاٹ نمبر C-202 بلاک 1 گلستان جوہر اسکیم 36 پر جاری مبينه غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے علاقہ مکینوں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ پلاٹ نمبر 202-C پر جاری غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے اطراف کے گھروں کی دیواروں کو بھی شدید نقصان پہنچنے کے علاوہ پلاٹ سے متصل گھروں کے باغیچے کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ چھ غیر قانونی پورشنز کی تعمیر کی وجہ سے دیگر رہائشیوں کی پرائیویسی بری طرح متاثر ہو رہی ہے علاقہ مکینوں نے الزام عائد کیا کہ وہ اس مسئلے کی نشاندہی پہلے بھی 22 اگست 2024، 9 ستمبر 2024 اور 8 جولائی 2025 کو کر چکے ہیں مگر تا حال اس غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کوئی کاروئی عمل میں نہیں آسکی ہے علاقہ مکینوں نے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن نمبر (D-3235/2025) بھی دائر کی ہے جس پر ہائی کورٹ نے 16 ستمبر 2025 کو اپنے حکم میں شکایت کو SCRM کے ذریعے درج اور SBCA کو قواعد کے مطابق فوری عملدرآمد کی ہدایت دی شکایت گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہائی کورٹ کے حکم پر فی الفور اور موثر انداز میں عمل درآمد کرے تاکہ غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ بند ہو اور متاثرہ خاندان کی مشکلات دور کی جا سکیں۔
0 تبصرے