روٹری انٹرنیشنل دنیا بھر میں انسانی خدمت، تعلیم، صحت اور امن کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے، ہرمن ہارڈیناتا احمد

پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات ہمیشہ سے دوستانہ اور باہمی تعاون پر مبنی رہے ہیں، عزیز میمن

روٹری انٹرنیشنل دنیا بھر میں انسانی خدمت، تعلیم، صحت اور امن کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے، ہرمن ہارڈیناتا احمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر )روٹری انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے ڈسٹرکٹ انٹر سٹی اینڈ جوائنٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد تھے جبکہ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر شکیل خائمخانی،الیکٹ ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابر،عزیز میمن ،ڈی جی ڈی2027-28 فہد سکندر ، ڈسٹرکٹ چیئرڈسٹرکٹ انٹر سٹی اینڈ جوائنٹ میٹنگ ڈسٹرکٹ 3271 اسلم خالق، ڈسٹرکٹ چیئر وومن دردانہ ارشد اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا احمد نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا بھر میں انسانی خدمت، تعلیم، صحت اور امن کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روٹری انٹرنیشنل کی کاوشیں نہ صرف عوامی فلاح کے لیے اہم ہیں بلکہ یہ خطے میں دوستی اور بھائی چارے کو بھی فروغ دیتی ہیں جبکہ ملائیشیا اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ اور مضبوط ہیں، اور ملائیشیا بھی مختلف شعبوں میں تعاون اور انسانی خدمت کے منصوبوں کی حامی ہے قونصل جنرل نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور روٹری جیسے ادارے اس تعلق کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل 3271 کے ڈسٹرکٹ گورنر شکیل خائمخانی نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ہمیشہ سے خدمتِ انسانیت کے مشن کو آگے بڑھانے میں پیش پیش رہا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، صاف پانی کی فراہمی، پولیو کے خاتمے اور معاشرتی بھلائی کے دیگر منصوبے روٹری کے خدمت پر مبنی سفر کی روشن مثالیں ہیں آج کی اس انٹر سٹی اینڈ جوائنٹ میٹنگ میں ملائیشیا کے معزز قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا کی شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے، اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ روٹری صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک عالمی پلیٹ فارم ہے جو قوموں کو قریب لا کر دوستی، تعاون اور امن کو فروغ دیتا ہے اس موقع پرالیکٹ ڈسٹرکٹ گورنر شہزاد صابر نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل خدمتِ انسانیت کا ایک عظیم مشن ہے جس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں انہوں نے کہا کہ جلد ہی روٹرینز کا وفد ملائیشیا کا دورے کرے گا تا کہ دونوں ممالک کے روٹریئنز باہمی تعاون اور خدمتِ انسانیت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر سکیں یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستی اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سبب بنے گا شہزاد صابر نے کہا کہ روٹری کی کاوشیں خاص طور پر صحت، تعلیم اور معاشرتی بھلائی کے شعبوں میں قابلِ تعریف ہیں آج کی اس نشست میں ملائیشیا کے معزز قونصل جنرل ہرمن ہارڈیناتا کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ روٹری دنیا کے مختلف خطوں کو جوڑنے اور اقوام کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے انہوںنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی روٹری ڈسٹرکٹ 3271 مزید خدمت اور ترقی کے منصوبے لے کر آئے گا تاکہ معاشرے کو بہتر اور خوشحال بنایا جا سکے اس موقع پریہ اجلاس روٹرینز کے درمیان باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور خدمتِ انسانیت کے منصوبوں کو آگے بڑھانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل ہمیشہ عوامی فلاح، صحت، تعلیم اور امن کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے، اور ڈسٹرکٹ 3271 آئندہ بھی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سماجی بہبود کے منصوبوں کو مزید مو¿ثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیو چیئر عزیز میمن نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات ہمیشہ سے دوستانہ اور باہمی تعاون پر مبنی رہے ہیںجبکہ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے، خصوصاً صحت اور تعلیم جیسے اہم میدانوں میںروٹری انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے پولیو کے خاتمے کے لیے جاری جدوجہد میں ملائیشیا سمیت دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام صحت کے حوالے سے نہایت سنجیدہ ہیں اور روٹری کے ساتھ مل کر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو فری ملک بنایا جائے گا، تاکہ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت اور صحت مند تشخص مزید اجاگر ہو تقریب کے اختتام پر ڈی جی ڈی 2027-28 فہد سکندر نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد اکیا.