پاکستان میں یوٹیوب پر شروع ہونے والے نئے ڈیٹنگ شو لازوال عشق نے ریلیز سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس شو کا منفرد تصور یہ ہے کہ مرد اور خواتین ایک ہی جگہ ساتھ وقت گزارتے ہیں اور مختلف رومانوی و سماجی چیلنجز میں حصہ لیتے ہیں۔
تاہم شو کے آغاز سے قبل ہی ناقدین نے اس پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی معاشرتی اقدار اور روایات سے متصادم ہے اور نوجوان نسل پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
دوسری جانب پروگرام کے منتظمین کا مؤقف ہے کہ یہ شو محض تفریح کے ساتھ ساتھ ناظرین کو تعلقات، محبت اور اعتماد کی اہمیت سمجھانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ناظرین کو ایک نیا اور جرات مندانہ تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔
فی الحال لازوال عشق کا پہلا ایپی سوڈ جلد یوٹیوب پر نشر کیا جائے گا، تاہم تنازع کی وجہ سے اس کی کامیابی پر سوالیہ نشان لگ چکا ہے۔
0 تبصرے