ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں ایک بار پھر بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ اس واقعے نے شائقین کرکٹ اور تجزیہ نگاروں کو حیران کر دیا۔ اس سے قبل بھی دونوں ٹیمیں جب میدان میں آمنے سامنے ہوئیں تو بھارتی کھلاڑیوں نے روایتی طور پر ہاتھ ملانے کی روایت کو نظر انداز کیا تھا، جس پر پاکستانی کیمپ کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض اٹھایا اور باضابطہ احتجاج درج کرایا۔ اطلاعات کے مطابق کچھ وقت کے لیے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا فیصلہ بھی زیر غور آیا، تاہم آئی سی سی کی مداخلت اور بھارتی بورڈ کی وضاحت کے بعد معاملہ وقتی طور پر ختم کیا گیا۔ یاد رہے کہ دونوں ملکوں کی ٹیمیں حالیہ سرحدی تنازع کے بعد پہلی بار آمنے سامنے آئی ہیں، جس کی وجہ سے ہر میچ غیر معمولی دباؤ اور سیاسی کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔