بازیاب کئے گئے 11 مغویوں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے: ڈی پی او عرفان سموں
رحیم یار خان پولیس کی کچے کے علاقے میں انٹلیجنس بیسڈ کاروائی میں 15 روز قبل سکھر ملتان موٹر وے سے اغواء کئے گئے 11 مغویوں کو بازیاب کرا لیا
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق 4 ستمبر کی رات کچے کے اندھڑ گینگ نے موٹر وے پر حملہ کرکے 11 افراد کو اغواء کر لیا تھا کچے میں انٹلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران تمام مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے، ڈی پی او کا کہنا مغویوں کی با حفاظت بازیابی کیلئے کچے میں کئی روز سے انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن جاری تھا ڈاکو مغویوں کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے پولیس کے تعاقب پر ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے مغویوں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا بازیاب کئے گئے 11 مغویوں کا تعلق سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں سے ہے جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کے تعاقب میں کچے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔۔۔
0 تبصرے