صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے
پاکستان میں موجود ترک شہریوں کی اکثریت نے صدارتی انتخاب میں رجب طیب اردوان کو ووٹ دیکر برتری دلوادی۔
گزشتہ روز ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہوئے جن کے نتائج بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔
ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔
0 تبصرے