سعودیہ کےلئے APEX ورلڈ کلاس2026 کاایوارڈ ،پاکستان سے روابط میںفروغ کےلئے پرعزم

سعودیہ کےلئے APEX ورلڈ کلاس2026 کاایوارڈ ،پاکستان سے روابط میںفروغ کےلئے پرعزم

سعودیہ کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے مسلسل 5ویں برس ا یئر لائن پسنجر ایکسپریئنس ایسوسی ایشن (APEX)کا ورلڈ کلاس ایئر لائن2026کا ایوارڈ حاصل کرلیا ہے ۔ سعودیہ کو یہ ایوارڈ APEX ورلڈ کلاس عالمی ایوارڈز کی تقریب میں پیش کیا گیا ،جہاں مسافروں کے سفری تجربے میںاضافے ،تمام سروس ٹچ پوائنٹس پر مسافروں کو تسلی بخش خدمات کی فراہمی اور چار براعظموں میں پھیلے اس کے 100 سے زیادہ مقامات کے نیٹ ورک میں آپریشنل حفاظت کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کےلئے سعودیہ کی حکمت عملی کو سراہا گیا۔ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مشترکہ مضبوط ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلق کو مد نظر رکھتے ہوئے سعودیہ پاکستانی مارکیٹ کے ساتھ فعال طور پر اپنے آپریشنز کو مزید مضبوط کررہی ہے۔ائیرلائن پاکستانی مسافروں کوحج و عمرہ، کاروبار ی دوروں یا بین الاقوامی سفر کے لیے ایک عالمی معیار کا سفری تجربہ فراہم کر کے مملکت سے ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جہاں مسافروں کی گرمجوشی، خوشدلی اور غیر معمولی سعودی مہمان نوازی سے تواضح کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سعودیہ کو مسلسل دوسرے سال مسافروں کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بیسٹ ان کلاس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔ اس اعلیٰ اعزاز سے اس فضائی کمپنی کو نوازا جاتا ہے جو مسافروں کو خدمات کی فراہمی کے حوالے سے زیادہ عالمی اسکور حاصل کرتی ہے،یہ اعزاز سعودیہ کی جانب سے مسافروں کے نت نئے سفری تجربے کی فراہمی کے حوالے سے تبدیلی کی مستقل مزاجی اور سعودی مہمان نوازی کی اہمیت کو اجاگر کرتاہے ۔سعودیہ کی جانب سے اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پاکستانی مسافروںکےلئے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سفر کو آرام دہ ،باعزت اور یادگار بنایا جاسکے۔ ایپکس ورلڈ کلاس ایوارڈ کو ایئر لائن انڈسٹری میںبہترین کارکردگی کا اعلیٰ ترین اعزاز سمجھا جاتا ہے۔یہ ایئر لائن انڈسٹری کے پروفیشنل کی جانب سے کئے گئے ایک جامع جانچ پر مبنی ہوتا ہے ،جہاں مسافروں کے تاثرات سے مدد لی جاتی ہے،اس جانچ میں حفاظت، پائیداری، مسافروں کے سفری تجربے، اور جہاز پر کھانے کے معیار وغیرہ کا احاطہ کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے سعودیہ کے چیف گیسٹ ایکسپیرئنس آفیسر Rossen Dimitrov نے کہا کہ ”مسلسل پانچویں برس APEX ورلڈ کلاس اور مسلسل دوسرے سال سروس کے لیے بہترین کلاس کے اعزاز کا حصول سعودیہ کی ٹیم کے اراکین کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا حقیقی ثبوت ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف ہماری تبدیلی کی مستقل مزاجی بلکہ مستند سعودی مہمان نوازی کی بھی عکاسی کرتے ہیں جو ہمیں عالمی سطح پر ممتاز بناتی ہے۔ ہماری نئی حکمت عملی میں مسافروں کے سفر کی ہر تفصیل کو سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ پورے سفر میں ہمارے مسافروں کے آرام کو یقینی بنایا جا سکے۔توقعات سے زیادہ اختراعی اقدامات کے ذریعے ہم ہرمرحلے پر مسافروں کے اطمینان میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ ان اعزاز کی اہمیت اس لئے بھی ہے کہ یہ غیر جانبدار عالمی اداروں کی جانب سے دیئے گئے ہیں جو کہ سفر اور ایوی ایشن انڈسٹری میں سعودیہ کے مقام کی تصدیق کرتے ہیں۔'' اپنی طویل مدتی حکمت عملی کے طور پر سعودیہ ایسے اقدامات پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے جو مسافروں سفری کے تجربے کو بڑھاتے ہیں، اور مملکت کی قومی ہوا بازی کی حکمت عملی کے مقاصد میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں۔ان میں آنے والے سالوں میں 116 نئے طیاروں کی فراہمی کے ساتھ موجودہ 149 طیاروں پر مشتمل فضائی بیڑے میں اضافہ، اپ گریڈ شدہ کشادہ نشستوں، لائیو ا سٹریمنگ کی صلاحیت کے ساتھ تیز رفتار انفلائٹ انٹرنیٹ، اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور پوسٹ بکنگ کی خدمات میں اضافہ شامل ہے۔ مستقبل قریب میںسعودیہ کے فضائی بیڑے میںمسلسل توسیع اور خدمات میں اضافے،نشستوں کی اپ گریڈنگ ،دوران پرواز تیز رفتار انٹرنیٹ سروس کی فراہمی اور AI پر مبنی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے پاکستانی مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مزید فائدہ حاصل ہوگا،جو جدید اور آرام دہ سفر کے خواہاں ہیں۔