قانون کی عمل داری، جمہوریت کے احترام کیلئے عالمی برادری کی آواز کے ساتھ ہیں
اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے پاکستان کی صورتحال کو پریشان کن قرار دے دیا۔
حمزہ یوسف نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی صورتحال بہت پریشان کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میرے دل کے بہت قریب ہے، صبروتحمل کا رویہ اپنانے کی عالمی برادری کی آواز کے ساتھ ہیں۔
حمزہ یوسف کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی عمل داری، جمہوریت کے احترام کیلئے عالمی برادری کی آواز کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائی کورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔
عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔
0 تبصرے