لیجنڈری آشا بھوسلے کے انتقال کی خبریں، بیٹے کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

لیجنڈری آشا بھوسلے کے انتقال کی خبریں، بیٹے کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا

ممبئی (ویب ڈیسک): بھارتی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا اور میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ آشا بھوسلے بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی موت سے متعلق خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے پھیلائی گئی، جس نے آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار ڈال کر ایک جعلی پیغام لکھا۔ واضح رہے کہ فیس بک پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد کچھ مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ کئی لوگوں نے خبر کی تصدیق کا مطالبہ کیا، جس کے بعد گلوکارہ کے بیٹے کو بار بار فون کالز موصول ہوئیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے ان خبروں کی سختی سے تردید کی اور انہیں غلط قرار دیا۔ یاد رہے کہ آشا بھوسلے بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر اور مرحومہ لتا منگیشکر کی چھوٹی بہن ہیں۔ ان کی عمر 91 برس ہے۔