تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی

نارتھ کراچی کی صنعتیں 19 جولائی کوپیداواری عمل بند رکھیں گی ،فیصل معیز خان

تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی19 جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی

کراچی؛ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین پر غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف 19 جولائی کی ہڑتال میں ایف پی سی سی آئی اور ملک بھر کے تمام بڑے چیمبر آف کامرس کے بعد تجارتی اور صنعتی ایسوسی ایشنز نے بھی ہڑتال کی حمایت کا فیصلہکرتے ہوئے کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان نے کے سی سی آئی کے صدر جاوید بلوانی کی جانب سے ہڑتال کے اعلان پرکہا کہ نارتھ کراچی کی تمام صنعتیں 19 جولائی کو صنعتی پیداواری عمل بند رکھیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین،ایف بی آر افسراسن کو دیئے گئے غیرمعمولی اختیارات،غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف نارتھ کراچی کے صنعتکار 19جولائی کوسراپا احتجاج ہونگے اور یہ ایک دن کی علامتی ہڑتال ہوگی۔ فیصل معیز خان نے کہا کہ صدر کے سی سی آئی جاوید بلوانی کے ساتھ ہم آواز رہتے ہوئے کراچی کی تاجروصنعتکار برادری مذکورہ قوانین کے خلاف آواز بلند کرے گی جو کہ تاجر اور صنعت دشمن ہیں ۔ دوسری جانب صدرفیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(فباٹی) شیخ محمدتحسین،سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری اورکورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری نے بھی انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعات 37AA اور 37B، بینک لین دین پر غیر منصفانہ ٹیکسوں، اور کاروبار دشمن پالیسیوں کے خلاف19جولائی کی ہڑتال کی حمایت کردی ہے۔