قومی ہیرو کے ساتھ بدتمیزی دیکھ کر دل شکستہ هوگيا ہے: شعیب اختر

ہم کس جانب بڑھ رہے ہیں؟ برائے مہربانی اپنے قومی ہیروز کے لیے عزت دکھائیں

قومی ہیرو کے ساتھ بدتمیزی دیکھ کر دل شکستہ  هوگيا ہے: شعیب اختر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ ٹوئٹر پر عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے لکھا 'قومی ہیرو کے ساتھ جس طرح کی بدتمیزی کی جارہی ہے اور جو ویڈیوز سامنے آرہی ہیں یہ دل شکستہ ہے'۔ سابق کرکٹر نے لکھا 'وہ زخمی ہیں اور پاکستان کے لیے ان کی ان گنت خدمات ہیں، ہم کس جانب بڑھ رہے ہیں؟ برائے مہربانی اپنے قومی ہیروز کے لیے عزت دکھائیں'۔