اسلام آباد (ویب ڈیسک) قطری شہزادی اور کوہ پیما شیخہ اسما الثانی کو پاکستان کی کوہ پیمائی اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قطری شہزادی شیخہ اسما الثانی کو پاکستانی کوہ پیمائی اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ قطری شہزادی کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، انہیں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے حالیہ کارنامے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ واقعی متاثر کن ہے۔
0 تبصرے