مظفرآباد (ویب ڈیسک) مظفرآباد کی جہلم ویلی میں نجی اسکول کی وین کھائی میں گرنے کے باعث 26 بچے زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد کے مطابق واقعہ جہلم چکار کے قریب پیش آیا جہاں اسکول وین بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ حادثے میں ڈرائیور اور 26 بچے زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں جبکہ ڈرائیور اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
0 تبصرے