’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن نے تہلکہ مچا دیا، تین دن میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے سیزن نے تہلکہ مچا دیا، تین دن میں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی دنیا بھر میں مشہور کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیٹ فلکس کی مشہور کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز کیا گیا، اور ریلیز کے صرف 72 گھنٹوں کے اندر ہی اس نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ ریلیز کے صرف تین دنوں میں تیسرے سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی ہے۔ یہ سیریز 93 ممالک میں نمبر ون پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی ہے۔ نئے سیزن میں پچھلے سیزن کے مقابلے میں کھیل بہت سخت اور مناظر مزید پرتشدد دکھائے گئے ہیں، جن پر ناظرین نے مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے ان مناظر کو حقیقت کے قریب قرار دیا ہے، جبکہ دوسروں نے انہیں غیر ضروری حد تک پرتشدد کہا ہے۔ سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق، اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقیات اور مشکل فیصلوں جیسے موضوعات کے گرد گھومتی ہے، جسے پہلے سے بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔