بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کا آباد کے چیمبر کا دورہ

بی جی سی گروپ کے سی ای او سید امتیاز الحق بخاری کا آباد کے چیمبر کا دورہ

کراچی (وسیم قریشی) بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے گزشتہ روز ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کی سالانہ جنرل میٹنگ اے جی ایم میں شرکت کے بعد آباد کے چیمبر کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر آباد کے چیئرمین حسن بخشی نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور تنظیم کی سرگرمیوں اور خدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سید امتیاز الحق بخاری نے آباد کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آباد کے پلیٹ فارم پر ملک بھر کے بلڈرز اور ڈیولپرز متحد اور منظم ہیں۔ دورے کے موقع پر آباد کے سینیئر وائس چیئرمین سید افضل حمید، چیئرمین ساؤتھ ریجن احمد اویس تھانوی اور رکن خورشید عالم بھی موجود تھے۔ سید امتیاز بخاری نے اے جی ایم میں آباد کے ممبران کی بھرپور شرکت کو خوش آئند قرار دیا اور تنظیم کے موجودہ چیئرمین حسن بخشی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں آباد ایک مؤثر اور فعال تنظیم کے طور پر کام کررہی ہے