ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

ایران نے اسرائیل کا پانچواں ایف-35 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کر دیا

تہران (ویب ڈیسک) اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ کے دوران ایران نے ایک اور اسرائیلی ایف-35 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایران کے دفاعی نظام نے تبریز کے اوپر پرواز کرتے ہوئے اسرائیلی ایف-35 جنگی طیارے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ تازہ ترین جنگ کے دوران ایران اب تک اپنی فضائی حدود میں 5 اسرائیلی ایف-35 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کر چکا ہے۔ دوسری جانب، اسرائیلی فوج نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔