معروف سندھی گلوکارہ صنم ماروی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کو 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس جاری کردیا

نوٹس میں صنم ماروی نے احمد شاہ سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا بھی مطالبہ کردیا

معروف سندھی گلوکارہ صنم ماروی نے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ کو 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس  جاری کردیا

معروف سندھی گلوکارہ صنم ماروی نے اپنے وکیل کے ذریعے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر کو نوٹس جاری کردیا۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر نے احمد شاہ کو 10 اگست کو سکھر کے نیشنل میوزیم میں منعقدہ ایک شو کے دوران ان کی تذلیل کرنے پر 50 ملین روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔ نوٹس میں صنم ماروی نے احمد شاہ سے ہرجانے کے ساتھ معافی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ صنم ماروی کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر کافی دیر تک انتظار کیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے تک فون کا جواب نہیں دیا۔ صنم ماروی کے وکیل بیرسٹر عزیر احمد کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں سات دن میں جواب نہ دینے پر قانونی کارروائی کا انتباہ بھی کیا گیا ہے۔ وکیل کے مطابق، احمد شاہ آرٹس کونسل کے صدر ہیں۔ انہوں نے سکھر میں پروگرام منعقد کیا جس کی وجہ سے نوٹس میں سکھر لکھا گیا ہے۔