سلیمان ابڑو کی زیر صدارت اجلاس، پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اجتماعی کوششوں کے عزم کا اظہار
حیدرآباد (پریس ریلیز) سافکو گروپ کی جانب سے پورے ایک ماہ تک یوم آزادی اور یوم دفاع تقریبات منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سافکو گروپ کے بانی اور سی ای او ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے سافکو گروپ اپنے شراکت دار اداروں کے ساتھ مل کر ایک ماہ تک یوم آزادی اور یوم دفاع کی تقریبات منائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سلیمان جی ابڑو نے پاکستان کے یوم آزادی (14 اگست) اور یوم دفاع (6 ستمبر) کی اہمیت، قومی اتحاد، قربانیوں اور ثمرات پر روشنی ڈالی اور پاکستان کو مزید پائیدار اور ترقی پسند ملک بنانے کے لیے اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔ سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سید سجاد علی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے بڑی کوئی نعمت نہیں۔ ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہونے کی پہلی شرط آزادی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ آج ہم آزاد ہیں اور دنیا میں خود کو ایک ترقی یافتہ قوم ثابت کرنے کے سفر میں کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس وقت ملک میں معاشی اور سلامتی کی بہتر صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر میں ہمیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ سافکو سپورٹ فاؤنڈیشن کے سی ای او بشیر احمد ابڑو اور سندھ ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کے منیجر مصطفیٰ راجپر نے کہا نے کہا کہ سیفکو گروپ اپنی شراکت دار تنظیموں کے ساتھ مل کر قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتے ہوئے ایک ماہ تک یوم آزادی اور یوم دفاع منائے گا۔ اجلاس میں سافکو کے تینوں اداروں، سندھ ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری ورکرز کوآرڈینیٹنگ آرگنائزیشن - سافکو، سافکو سپورٹ فاؤنڈیشن اور سافکو مائیکرو فنانس کمپنی کی انتظامیہ اور دیگر عملے نے شرکت کی۔
0 تبصرے