یومِ آزادی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں، اتحاد، اور عزم کی وہ داستان ہے: سید امتیاز الحق بخاری

یومِ آزادی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں، اتحاد، اور عزم کی وہ داستان ہے: سید امتیاز الحق بخاری

کراچی (وسیم قریشی) بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ "یومِ آزادی محض ایک تاریخ نہیں بلکہ ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں، اتحاد، اور عزم کی وہ داستان ہے جس کی بدولت ہمیں ایک آزاد وطن ملا۔ پاکستان ایک عظیم نعمت ہے اور ہمیں اس کی حفاظت، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنا ہوگا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "بی جی سی گروپ ہمیشہ ملکی ترقی، نوجوانوں کی رہنمائی اور معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہا ہے اور ان شاء اللہ یہ سفر مزید جذبے اور ایمانداری سے جاری رکھیں گے۔" آخر میں سید امتیاز الحق بخاری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی راہ پر گامزن رکھے۔ آمین