ممبئی (ویب ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے ساتھ ماضی کی ایک ملاقات کی تصویر وائرل ہونے کے بعد بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سوشل میڈیا صارفین اجے دیوگن کی "حب الوطنی" پر سوالات اٹھا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ "اجے جیسے اداکاروں کی حب الوطنی صرف میڈیا تک محدود ہے، کیونکہ شاہد آفریدی ماضی میں کئی بار بھارت مخالف بیانات دے چکا ہے۔"
ایک صارف نے لکھا، "اجے دیوگن کو عوام اور ملک کی کوئی پرواہ نہیں، وہ بھارت دشمنوں سے ہنستے مسکراتے ملتا ہے۔"
تصویر کے وائرل ہونے کے بعد کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہ ایک پرانی تصویر ہے، جو سال 2024 میں برمنگھم میں منعقدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوران دونوں کی ملاقات کے وقت لی گئی تھی۔
یہ تصویر ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہے جب انگلینڈ میں ڈبلیو سی ایل جاری ہے، اور 20 جولائی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ بھارتی کھلاڑیوں کی ضد کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔
0 تبصرے