رائٹر گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 2024-25 کا کامیاب انعقاد, شہاب الدین غوری بلا مقابلہ صدر منتخب

رائٹر گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات 2024-25 کا کامیاب انعقاد, شہاب الدین غوری بلا مقابلہ صدر منتخب

کراچی (وسیم قریشی) رائٹر گلڈ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے انتخابات برائے سال 2024 تا 2025 کا انعقاد 13 جولائی 2025 بروز اتوار مقامی ہال میں کیا گیا، جس میں الاٹیز کی بڑی تعداد سمیت سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی حلقوں کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء میں ایڈووکیٹ رانا علی شوکت (ایم پی اے پی ایس-97)، ایم علی مخدوم (چیئرمین اسکیم 33 ریئلٹر ایسوسی ایشن)، فرحان احمد درانی (PWG سوسائٹی پروموٹر، ولد نسیم احمد درانی)، ذوالقرنین احمد (شاداب احسانی)، امتیاز الحق بخاری (سی ای او بخاری گروپ آف کمپنیز)، سینئر صحافی امتیاز خان فاران، چیئرمین PWGA حسن گبول سمیت دیگر معززین شامل تھے۔ تقریب کے دوران شہاب الدین غوری کو بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔ امتیاز الحق بخاری نے اس موقع پر کہا کہ انتخابات کا شفاف انعقاد قابل تحسین ہے اور سوسائٹی کی انتظامیہ اس مبارکباد کی مستحق ہے۔ اب توقع کی جا رہی ہے کہ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز ہوگی اور حقیقی الاٹیز کو جلد از جلد پلاٹ حوالے کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی تعمیر کا آغاز کر سکیں۔ انہوں نے اعزازی سیکریٹری افتخار فرید اور فرید احمد مون کی برسوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دن رات ایک کرکے نہ صرف سوسائٹی کو بچایا بلکہ اس کی ترقی کے لیے خلوص کے ساتھ کام کیا۔ سہراب گوٹھ ٹاؤن کے چیئرمین لالہ عبد الرحیم کی کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ چیئرمین حسن گبول نے کہا کہ سوسائٹی کے تمام مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی اور تمام ممبران کے اعتماد کو برقرار رکھا جائے گا۔ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔ سینئر صحافی امتیاز خان فاران نے کہا کہ انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں اور امید ہے کہ نومنتخب کابینہ جلد از جلد سوسائٹی کے تمام مسائل حل کرے گی۔ نومنتخب عہدیداروں میں سید احمد رضا زیدی، ضیاء عمران، ذوالقرنین احمد (شاداب احسانی)، عمیر عابد، محمد ذیشان، ارسلان ہاشمی، محمد شعیب، ذیشان آرائیں، نسیم احمد، تنویر اعجاز اور نیئر احمد خان شامل ہیں۔ بڑی تعداد میں ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔