غزہ پٹی میں "نسل کشی" روکنے کے لیے عالمی دنیا فوری اقدامات کرے: اقوام متحدہ کی اہلکار

غزہ پٹی میں

بوگوٹا (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی غزہ پٹی اور مغربی کنارے کے لیے اہلکار فرانچیسکا البانیزی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اب غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہییں۔ البانیزی نے یہ خیالات کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 30 ممالک کے نمائندوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیے، جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ روکنے کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا۔ شریک ممالک نے غزہ پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کو فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی قرار دیا۔