کراچی: عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ جماعت کا نام پاکستان ریپبلک پارٹی ہے، یہ جماعت عوام کی آواز بن کر حکمرانوں کا پیچھا کرے گی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں اسٹار بننے نہیں آئی تھی، اپنے پیاروں کو وقت دینے آئی تھی، یہاں آ کر مجھے پاکستان سے محبت ہو گئی، 2012 سے 2025 تک میں نے جو پاکستان دیکھا ہے اس میں صاف پانی نہیں ہے، اسپتال تو دور کی بات ہے بنیادی صحت کے مراکز بھی موجود نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ایک ایسی تحریک کے ساتھ قدم رکھ رہی ہوں جس میں پارلیمنٹ کے چہرے بدل کر دکھاؤں گی، اس وقت اسمبلیوں میں صرف پانچ خاندان بیٹھے ہیں۔
0 تبصرے