عثمان عباسی فاؤنڈیشن کی جانب سے نیو کراچی فائیو ایف میں آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد

عثمان عباسی فاؤنڈیشن کی جانب سے نیو کراچی فائیو ایف میں آنکھوں کے طبی کیمپ کا انعقاد

کراچی (وسیم قریشی): عثمان عباسی فاؤنڈیشن کی جانب سے نیو کراچی فائیو ایف میں آنکھوں کے امراض کے حوالے سے ایک باوقار اور فلاحی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی اور مفت طبی سہولیات سے بھرپور استفادہ کیا۔ فاؤنڈیشن کی خدمات انجام دینے والی ٹیم میں شاہ رخ، عقیل، شہراز، گلفام، عابد، کامران، حسن، شاہد، حسین، بابو عثمان اور مامور رشید شامل تھے، جنہوں نے نہایت اخلاص کے ساتھ مریضوں کی خدمت کی۔ اس موقع پر مہمانانِ خصوصی نے بھی کیمپ میں شرکت کی اور فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا، نظر کے چشمے تقسیم کیے گئے، اور مستحق افراد کے لیے مفت آپریشنز کا بھی انتظام کیا گیا۔ اس فلاحی کیمپ کا مقصد کمزور اور نادار طبقے کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ عثمان عباسی فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے فلاحی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔