پاکستان پیشہ ورانہ تحفظ، صنفی مساوات اور سماجی مکالمے سمیت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ندیم اسلم چوہدری

پاکستان پیشہ ورانہ تحفظ، صنفی مساوات اور سماجی مکالمے سمیت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ندیم اسلم چوہدری

پاکستان نے پائیدار ترقیاتی اہداف اور روزگار کی قومی حکمت عملی کے مطابق پیشہ ورانہ تحفظ، صنفی مساوات اور سماجی مکالمے سمیت مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے جنیوا میں 113ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے موقع پر ڈائریکٹر ILO بیٹر ورک کنٹری پروگرام روپا نائر(Roopa Nair) کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ ندیم اسلم چوہدری نے ILO اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ساتھ بیٹر ور ک پروگرام کے ذریعے جاری تعاون پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے گارمنٹس اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں محنت کشی کے بہتر معیارات کی حمایت میں اقدامات کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام پاکستان کی قومی ترجیحات، خصوصاً لیبر انسپکشن ریفارمز، ڈیسنٹ ورک کنٹری پروگرام، اور بین الاقوامی لیبر کنونشنز کے تحت کیے گئے وعدوں کے عین مطابق ہے۔ ندیم اسلم چوہدری نے کراچی اور لاہور میں بیٹر ورک کے آزمائشی پروگرام کے مثبت اورفوری اثرات کو بھی تسلیم کیا، جس نے فیکٹریوں میں آگاہی پیدا کی اور تعمیل اور پیداواری صلاحیت پر مکالمے کو بہتر بنایا ہے۔ سیکرٹری نے اپنے نوجوانوں کو غیر ملکی روایات، ثقافت اور زبانوں میں تعلیم دینے پر پاکستان کی توجہ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستانیوں کو بیرون ملک تعمیری کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنر مند اور پیشہ ورانہ تربیت دی جا رہی ہے۔ ندیم اسلم چوہدری نے آئی ایل او کے تعاون سے بیٹر ورک کنٹری پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز میں پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے زمان مہدی، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ ذوالفقار احمد، جوائنٹ سیکرٹری برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل کی ترقی سلیمان غنی اور ایمپلائرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔