وزیراعلیٰ سندھ کا نامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا کا علاج سرکاری خرچے پر کرانے کی ہدایت

شبیراں چنا کے علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ کا نامور ٹی وی آرٹسٹ  شبیراں چنا  کا علاج  سرکاری  خرچے پر کرانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےنامور ٹی وی آرٹسٹ شبیراں چنا کا علاج سرکاری خرچے پر کرنے کی ہدایت دے دی ؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق شبیراں چنا ایک بہترین اداکارہ ہیں ؛شبیراں چنا کے علاج کے تمام اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی؛وزیراعلیٰ سندھ نے شبیراں چنا کے علاج معالجے کے لیے ہر بہتر سہولت کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ صحت کو احکامات جاری کردیئے