ادارہ امراض قلب کراچی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا

ادارہ امراض قلب کراچی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا

کراچی: ادارہ امراض قلب کراچی میں قانون کے برخلاف پوسٹنگ، مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈرمصطفی حسن گریڈ اٹھارہ کے افسر بن گئے، پوسٹنگ کے لیے ایم بی اے ایڈمسٹریشن کی ڈگری لازمی ہے۔ادارہ امراض قلب کراچی میں انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، قانون کے برخلاف پوسٹنگ کردی گئی، این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دے دیا گیا،مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفی حسن کو گریڈ 18 کا افسر بنا دیا گیا، اس پوسٹنگ کے لئے ایم بی اے ایڈمنسٹریشن کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔ متعلقہ ڈگری کے ساتھ مذکورہ پوسٹنگ کیلئے کم از کم 12 سال کا انتظامی تجربہ ضروری ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ شخص کو پروکیورمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنا حیرت انگیز عمل ہے، مصطفیٰ حسن روزانہ 15 سے 20 لاکھ روپے کی دواؤں کی منظوری دے رہا ہے۔مصطفیٰ حسن کو ادارے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر صغیر نے خلاف قانون پوسٹنگ دی ، خلاف ضابطہ پوسٹنگ ادارے کے سربراہ کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔