نئے کینالوں کے خلاف 24 ، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی جلسہ کر کے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے
سندھو دریاء پر نئے کینالوں کے خلاف جے یو آئی کا بڑا اعلان
علامہ راشد محمود سومرو کا کهنا تها که سندھو بچاو سندھ بچاو تحریک کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا
24 ، 25 اور 26 اپریل کو احتجاجی جلسہ کر کے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے
24 اپریل کو کندھکوٹ سے انڈس ہائے وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا
25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ھاء وے پر احتجاجی جلسہ ہوگا
26 اپریل ضلع سکہر میں موٹر وے سکہر انٹرچینج پر احتجاجی دہرنا ہوگا
اگلا مرحلہ تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دے کر سندھ پنجاب بارڈر کو بلاک کیا جائے گا
جمعیۃ علماء اسلام نے کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی اور اب کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں
وفاق ہوش کے ناخن لے، سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ہے
سندھو دریاء میں پہلے سی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جارہا ہے
جے یو آئی نے ہمیشہ عوام کے حقوق پر بات کی ہے ، کینالوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے
0 تبصرے