آج سانجہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدر آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چئیر مین یوسی ون شاہ نواز بھٹو کالونی راؤ محمد نوید اور فوکل پرسن امین بلوچ نے سانحہ شہداء کارساز کی برسی پر اپنے بیان میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شہداء کو کبھی نہیں بھول سکتے ان کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں انھوں نے کہا کہ آج سانجہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے حیدر آباد میں تاریخی جلسہ ہوگا جس میں چئیرمن بلاول بھٹو زرداری ودیگر بھی شرکت کریں گے اس جلسہ عام میں عوام کا جم غفیر موجود ہوگا انھوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی
0 تبصرے