بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور اسپیکر اسمبلی کے امیدوار کا اعلان کردیا
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے خطاب کیا۔
پی پی پی چیئرمین نے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواروں کا اعلان کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ امیدوار ہوں گے، سندھ اسمبلی کے اسپیکر کے لیے اویس شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے اقلیتی رکن انتھونی نوید امیدوار ہوں گے۔
0 تبصرے