اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ق لیگ، استحکام پاکستان پارٹی اور عوامی بلوچستان پارٹی نے مخلوط حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسلام آباد میں ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ملکی سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، شہباز شریف، خالد مقبول صدیقی اور صادق سنجرانی نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدر کہہ کر مخاطب کیا اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اتحادی حکومت میں آصف زرداری ملک کے اگلے صدر ہوں گے۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ دیں گے لیکن وزارتیں نہیں لیں گے۔
0 تبصرے