رشمیکا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

رشمیکا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

رشمیکا، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد عالیہ بھٹ کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانہ، کترینہ کیف اور کاجول کے بعد اب عالیہ بھٹ کی ’ڈیپ فیک‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ کے ستارے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے بنائی گئی غیر اخلاقی جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہو رہے ہیں، جس میں سب سے پہلے مشہور تامل اداکارہ رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک (جعلی) ویڈیوز وائرل ہوئیں۔پھر کترینہ کیف کی جعلی تصاویر سامنے آئیں۔ باہر آئے.
رشمیکا اور کترینہ کے بعد کاجول کی بھی جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی، ویڈیو میں کاجول کیمرے کے سامنے کپڑے بدلتی نظر آرہی ہیں۔
اب معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا ڈیپ فیک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ بولڈ کپڑے پہن کر فحش اشارے کر رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں عالیہ بھٹ کا چہرہ مصنوعی ذہانت کے فیچرز (ڈیپ فیک) کا استعمال کرتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔
ادکارہ کی ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ویڈیو کس خاتون کی ہے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور کی جانب سے ڈیپ فیک ویڈیو کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔