بزرگ سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، مسئلہ صرف انا کا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بزرگ سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، مسئلہ صرف انا کا ہے، بلاول بھٹو زرداری

بزرگ سیاستدان ذاتی دشمنی پر اتر آئے ہیں، مسئلہ صرف انا کا ہے، بلاول بھٹو زرداری

اپر دیر (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دو تین بار وزیراعظم بننے والوں کو گھر بھیجنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپر دیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کے دکھوں کو نہیں سمجھتے، ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست جاری ہے، جس سے ملک اور عوام کو نقصان ہو رہا ہے۔ باہر نکلنا ہوگا، سنجیدگی سے کام کریں تو مسائل سے نکل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ سیاستدانوں اور ان کی انا کا ہے، ہم عوام کو سہولیات فراہم کریں گے، ہمارا اتحادی وہی ہے جو ووٹ اور پارلیمنٹ کی عزت کی بات کرے گا، پنجاب اور لاہور کے سیاستدانوں کی سیاست یہ ہے کہ "یا میں کھیلوں گا یا کسی کو کھیلنے نہیں دوں گا"۔ انہوں نے کہا کہ سینئر سیاستدان سیاست کی بجائے ذاتی دشمنی پر توجہ دے رہے ہیں، میرا عوام سے وعدہ ہے کہ ہم 18ویں ترمیم کو صحیح طریقے سے لاگو کریں گے، جو کام 18ویں ترمیم کے مطابق نہیں ہوگا ہم اسے روکیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو پی ٹی آئی چیئرمین جیل میں ہیں ان پر تنقید کرنے کا کوئی مزہ نہیں، مسئلہ صرف یہ تھا کہ وہ عوام کی مدد کرنے کے بجائے اپنی لڑائیوں اور ذاتی مفادات میں مصروف ہیں۔