سلمان اکرم راجہ سے رانا محمد اعظم کی ملاقات،سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

پارٹی کے بانی چیئرمین اور پیڑن انچیف عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں جلسوں کے پروگرام پر تفصیلی مشاورت

سلمان اکرم راجہ سے رانا محمد اعظم کی ملاقات،سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لیبرونگ سندھ کے صدر رانا محمد آعظم کی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ سے عادل ہاؤس کراچی میں ون او ون ملاقات ملکی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص لیبرونگ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال سلمان اکرم راجہ نے سندھ میں لیبرونگ کے کام کی تعریف کی اور لیبر طبقے کے لئے رانا محمد آعظم کی کوششوں کو سراہا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیٹرن انچیف عمران خان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر جلسوں کے پروگرام کے بارے میں رانا محمد آعظم سے مشاورت کی انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی سے جلسوں کا آغاز کیا جائے گا اس کے بعد ملک بھر مرحلہ وائز جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ رانا محمد آعظم نے نومبر میں کراچی میں ہونے والے جلسے کی تیاری کے لئے موجود قیادت کو جلسے کو ہر صورت کامیاب بنانے کے لئے بھرپور تیاری کی ہدایات جاری کیں۔ رانا محمد آعظم نے کہا کہ کراچی میں موجود لیبرونگ کی قیادت آج ہی سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں عوام میں ہینڈز بلز اور پمفلیٹ تقسیم کریں اور عوام کو نومبر میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لئے تیار کریں۔