ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی کی بڑی کارروائی, انسانی سمگلر گرفتار
کراچی : ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کراچی کی بڑی کارروائی ڈائریکٹر کراچی زون ضعیم شیخ کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری, ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل بہاول اوستو کے احکامات پر چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ملزم منصور علی کو کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سے گرفتار کیا گیا, چھاپہ مار ٹیم میں انسپیکٹر بابر علی، سب انسپیکٹر شاہد مصطفی، مہران خان اور کانسٹیبل حسن شامل
گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا
ملزم بغیر لائسنس کے سادہ لوح شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں پاسپورٹس وصول کر رہا تھا
گرفتار ملزم نے شہریوں سے بیرون ملک ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔
چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے متعدد پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے
ملزم سے متعدد فارمز، چیک بکس، اسٹمپس اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد کر لی گئی
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے