واشنگٹن / تہران (ویب ڈیسک): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج پر ہونے والے حملوں کے جواب میں ایران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایران کے اندر مختلف اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے بعد سخت ردِعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے داغے گئے میزائل چند ہی منٹوں میں تباہ کر دیے گئے تھے اور اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
0 تبصرے