کراچی: پکنک پر جانے والا کوسٹر حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 20زخمی

ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر اور ٹرک میں تصادم ہوا

کراچی: پکنک پر جانے والا کوسٹر حادثے کا شکار، 4 افراد جاں بحق، 20زخمی

کراچی؛ کراچی ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ناردرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر اور ٹرک میں تصادم ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سوار افراد پکنک منانے فارم ہاؤس جا رہے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے صرف ایک کی شناخت 70 سالہ سلطان اکبر کے نام سے ہوئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 20 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے اور تین کی حالت تشویشناک ہے۔