وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی اس بل کی منظوری دے چکے ہیں۔
کراچی: میئر کراچی کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا، گورنر نے سندھ حکومت کی جانب سے میئر کراچی کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اختیارات دینے کی سمری پر دستخط کردیے۔
سندھ حکومت نے میئر کراچی کے اختیارات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے میئر کراچی کو واٹر بورڈ کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے ایک سمری گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو ارسال کی تھی جس پر گورنر نے دستخط کردیے۔ دستخط کے بعد میئر کراچی مرتضٰی وہاب کے اختیارات میں اضافہ ہوگیا۔
گورنر کی منظوری سے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو کارپوریشن کا درجہ مل گیا، آج سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کارپوریشن کا چیئرمین میئر کراچی کا ہوگا، گورنر کی منظوری سے یہ بل نافد العمل ہوگیا۔
واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، مشیر قانون اور سندھ اسمبلی اس بل کی منظوری دے چکے ہیں۔
0 تبصرے