امریکی انتظامیہ کا ایران سے مذاکرات پر کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

امریکی انتظامیہ کا ایران سے مذاکرات پر کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک): امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے امریکی کانگریس کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اعلیٰ حکام ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اور حالیہ پیش رفت پر آج باضابطہ بریفنگ دیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد پہلی مرتبہ امریکی انتظامیہ بڑی سطح پر قانون سازوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق اس بریفنگ کا مقصد ملک کے اندر سیاسی دباؤ کو کم کرنا اور امریکی خارجہ پالیسی کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی تشکیل دینا ہے۔