کراچی (ویب ڈیسک) – کراچی کے مختلف علاقوں میں شام کے وقت زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی، جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 4 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے شام 5 بج کر 28 منٹ پر محسوس کیے گئے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کورنگی کے جنوب مشرق میں تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔
0 تبصرے