بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ کی حالات بہتر بنانےکیلئے حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی تجویز

تازہ ترین 15th May 2023 258 مناظر

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی خصوصی بینچ نےکیس کی سماعت کی

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کے حکم کے 4 اپریل کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے حالات بہتر بنانے کے لیے حکومت اور پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی تجویز دے دی، عدالت نے سیاسی جماعتوں سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹسز بھی جاری کردیے 14 مئی گزرگیا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات نہ ہوسکے، آج دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں اور اثاثوں کو جلایا جارہا ہے، عدالت نے صرف آئین نہیں حالات بھی دیکھنا ہے، اداروں کی تذلیل اور تنصیبات کو جلایا جا رہا ہے، جب جنگی حالات ہوں تو قانون خاموش ہوجاتا ہے۔ چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں3 رکنی خصوصی بینچ نےکیس کی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر 3 رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ