جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

شوکت مرزیوئیف پھر سے ازبکستان کے صدر منتخب

دنیا 10th Jul 2023 263 مناظر

آئین میں ترمیم کے فوری بعد صدر شوکت مرزیوئیف نے صدارتی الیکشن کا اعلان کیا

ازبکستان کے صدر شوکت مرز یوئیف ایک بار پھر صدر منتخب ہوگئے اور آئینی ترمیم کے بعد اس بار صدر کی مدت بڑھ کر 7 سال ہوگئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ازبکستان میں گزشتہ روز صدارتی الیکشن ہوئے جس کے نتائج کا اعلان آج جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج میں صدر شوکت مرزیوئیف 87.1 فیصد ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے۔ وہ لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 65 سالہ صدر شوکت مرزیوئیف 2016 سے صدر کے عہدے پر فائز ہیں اور اس سے قبل 2003 سے 2016 کے درمیان ملک کے وزیراعظم بھی رہے ہیں۔ اس دوران ازبکستان میں غیر ملکی تجارت کو فروغ دیا، مذہبی اور سیاسی آزادی کو یقینی بنایا۔ یاد رہے کہ ازبکستان میں چند ماہ قبل ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم سے صدارتی مدت 5 سال سے بڑھا کر 7 سال کردی گئی تھی۔ آئین میں ترمیم کے فوری بعد صدر شوکت مرزیوئیف نے صدارتی الیکشن کا اعلان کیا اور ملک میں کسی بھی مضبوط اپوزیشن یا سیاسی جماعت نہ ہونے کے باعث بآسانی الیکشن جیت گئے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ