علما یونیورسٹی کے 19ویں کانووکیشن میں 350 گریجویٹس کا ڈگریاں حاصل کرنے کا اعزاز
علما یونیورسٹی کے 19ویں کانووکیشن میں 350 گریجویٹس کا ڈگریاں حاصل کرنے کا اعزاز
کراچی (اسٹاف رپورٹر)علما یونیورسٹی نے اپنے علمی فضیلت کے شاندار سفر میں پی سی ہوٹل کراچی میں 19ویں کانووکیشن کا انعقاد کر کے ایک اہم سنگ میل حاصل کرلیا اس تقریب میں 350 سے زائد گریجویٹس نے مختلف شعبوں میں ڈگریاں حاصل کیں جو ان کی شاندار کامیابیوں اور سیکھنے کے لئے لگن کو ظاہر کرتا ہے اکیڈمک procession کی قیادت رجسٹرار علما یونیورسٹی سید کاشف رفیع نے کی جس میں طلبائ، فیکلٹی ممبران، ڈینز، اور ممبران BoG علما یونیورسٹی شامل تھے چانسلر نعمان عابد لاکھانی، T.I، کے کانووکیشن open کرنے کے اعلان کے ساتھ اس متاثر کن اور یادگار تقریب کا آغاز ہوا استقبالیہ کلمات علما یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور الظفر داو ¿د نے پیش کئے کانووکیشن میں مجموعی طور پر 42 تمغے نمایاں گریجویٹس کو دیے گئے جن میں 28 خواتین گریجویٹس شامل تھیں جو علما یونیورسٹی کی تعلیم کے ذریعے صنفی مساوات اور خواتین کو با اختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے کانووکیشن ہال میں بھرپور جوش اور تالیوں کے ساتھ اساتذہ، والدین اور دوستوں نے گریجویٹس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی محنت اور لگن کو سراہا جس کی وجہ سے انہیں یہ شاندار کامیابی حاصل ہوئی کانووکیشن کی انتظامیہ کی سربراہی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس اینڈ لیزن فواد محمود بٹ نے کی جس میں طلباءنے جدید حل کے ساتھ آخری سال کے 15 سے زیادہ پراجیکٹس کی نمائش بھی کی گئی جن سے صنعت کے پیشہ ور افراد نے بہت زیادہ آگاہی حاصل کی ساتھ ہی گریجویٹس کو علما یونیورسٹی کے منیجمنٹ ٹرینی پروگرام میں شامل کرنے کی پیشکش بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 300 سے زائد امیدواروں کو روزگار کے منافع بخش مواقع ملے میڈیا سے بات کرتے ہوئے، چانسلر نعمان عابد لاکھانی، T.I، نے گریجویٹس، ان کے والدین اور فیکلٹی کو ان کی ثابت قدمی، تعلیمی قابلیت اور تعاون کو سراہا اور کہا کہ علما یونیورسٹی مستقبل کے لیڈرز کی تشکیل اور پاکستان کی فکری، سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے وقف ہے۔ انہوں نے علما یونیورسٹی میں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا جو جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے اور طلباءکو مستقبل کے چیلنجوں کے لئے تیار کرتا ہے اس تقریب میں ڈاکٹر آفتاب امام، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اسٹیٹ لائف کارپوریشن آف پاکستان نے کلیدی خطاب کیا جس میں انہوں نے گریجویٹس کو اپنے پیشہ ورانہ سفر کو اعتماد، مقصد اور عزم کے ساتھ شروع کرنے کی ترغیب دی اور اس اہم موقع پر تمام گریجویٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا کانووکیشن میں مندرجہ ذیل نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں علما یونیورسٹی کے صدر فراز عابد، ممبر BoG علما یونیورسٹی ڈاکٹر عدنان عابد لاکھانی، ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان مہوش فراز، ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان جاوید میمن، شامل ہیں دیگر شریک معززین میں یو اے ای، ملائیشیا، ترکی، سری لنکا، آئیوری کوسٹ، کے قونصل جنرلز کے علاوہ ایم ڈی نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان، سید لقمان، سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سنٹر فرحان عیسٰی، ممبر قومی اسمبلی فرحان چشتی، صدر پاک ملائیشیا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن شاہد جاوید قریشی، ڈائریکٹر الکرم ٹاولز ریحان چاو ¿لہ، ڈائریکٹر روٹری انٹرنیشنل فیض قدوائی، سی ای او ٹویوٹا سدرن اینڈ ڈیفنس موٹرز عرفان فدو، سی ای او ایس اے آئی انٹرنیشنل اطہر اقبال، سی ای او آئی ایچ آر آئی رزاق پردیسی، چیئرمین و سی ای او راکاپوشی ٹریولز لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اکبر اے شریف، چیئرمین بروکس فارما حسیب اے خان، سیکریٹری سندھ بلڈ ٹرانسفیوڑن اتھارٹی ڈاکٹر زاہد حسن انصاری، ایم ڈی و سی ای او عارف حبیب سیکورٹیز احسن مہانتی، سابق سیکریٹری آزاد کشمیر عالم الدین بلو، ڈائریکٹر سیڈر کالج صہیب منیر، سی ای او ہاشمانی اسپتال ارسلان ہاشمانی، ریجنل ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن اکیڈمی نسرین اسلم، منیجر سری لنکن ائیرلائن سمن رتنائی کے، سی ای او باو ¿نڈ لیس ٹیکنالوجیز محمد حسین، سی ای او کفیل گروپ کفیل حسین، ایڈیشنل کلکٹر پاکستان کسٹمز علی رضا سپرا، جوائنٹ لیگل ڈائریکٹر سول ایوی ایشن اتھارٹی، ڈائریکٹر پریمیئر کیبلز شعیب اسمٰعیل، ڈائریکٹر کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اسلم خالق اور علمی و صنعتی اداروں سے تعلق رکھنے والی کئی نمائندہ شخصیات شامل تھیں جنھوں نے گریجویٹس کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا.