جمعرات، 15 اکتوبر 2026
بریکنگ

سمندری طوفان ’ بپر جوائے ‘ کے اثرات: کراچی میں گرد آلود تیز ہوائیں اور بوندا باندی شروع

تازہ ترین 13th Jun 2023 370 مناظر

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 37.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 37 فیصد ہے۔

کراچی: بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان’ بپر جوائے ‘ کے اثرات سے شہر میں گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ بوندا باندی شروع ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صدر، اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگرروڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی شروع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مشرق اور شمال مشرق سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہواؤں کی رفتار آج 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ